لذت آشنا
قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )
معنی
١ - مزے سے واقف، لذت کا خوگر۔ اسی باعث سے دایہ طفل کو افیون دیتی ہے کہ تا ہو جائے لذت آشنا تلخئی دوراں سے ( ١٨٥٤ء، ذوق، دیوان، ٢٣٩ )
اشتقاق
عربی زبان سے ماخوذ اسم 'لذت' کے ساتھ فارسی صفت 'آشنا' لگانے سے مرکب 'لذت آشنا' اردو میں بطور اسم صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٤٩ء کو "کلیات ظفر" میں مستعمل ملتا ہے۔